لاڑکانہ، گاؤں حسیب چانڈیو کے مکینوں کا بااثر افراد کی زیادتیوں کیخلاف احتجاج

162

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) نواحی گاؤں حسیب چانڈیو کے مکینوں نے بااثر افراد کے مبینہ ظلم اور زیادتیوں کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر کیا، جہاں انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ریٹائرڈ پولیس اہلکار غلام نبی ٹگڑ نے اپنے بھائی غلام مصطفیٰ، بیٹوں عبدالمجید، رفیق، رشتہ داروں ابراہیم، غلام حیدر، اللہ رکھیو، سعید احمد ٹگڑ و دیگر کے ہمراہ الزام عائد کیا کہ بھائی علی گوہر ٹگڑ، بھتیجے ایڈووکیٹ امداد علی ٹگڑ، پولیس اہلکار سردار ٹگڑ، اسماعیل عرف بگو اور حسین ٹگڑ نے میری 5 جریب زرعی زمین اور اوطاق پر زبردستی قبضہ کرکے مجھ سمیت میرے بیٹوں عبدالمجید، محمد جمن اور رفیق ٹگڑ پر تھانہ رحمت پور پر جھوٹا مقدمہ درج کیا، مقدمے کی آڑ میں پولیس اہلکار سردار ٹگڑ نے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد پولیس نے رشوت لے کر رہا کردیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بااثر بھائی و دیگر رشتہ داروں کو گرفتار کرکے تحفظ فراہم کیا جائے۔