ڈی سی دادو کا میہڑ کا دورہ،ناقص صفائی پر اظہار برہمی

603

میہڑ (نمائندہ جسارت) ڈی سی دادو کا میہڑ کا دورہ، صفائی کی صورتحال کا جائزہ، ناقص انتظام پر برہمی کا اظہار، قاضی عارف میں لوکل گورنمنٹ آفس میں پولیس پوسٹ ختم کرنے کا حکم، لوکل گورنمنٹ کے دفتر کے دورے کے موقع پر پودے بھی لگائے، ریونیو اور میونسپل عملداروں نے ڈی سی دادو کے دورے کے متعلق صحافیوں، شہریوں اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں کو اطلاع نہیں دی۔ ڈی سی دادو سمیع اللہ نثار شیخ نے میہڑ شہر کا دورہ کر کے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی دادو نے صفائی نہ ہونے سے متعلقہ شہریوں کی شکایات پر میونسپل عملداروں پر برہمی کا اظہار کیا، شہر میں صفائی کو یقینی بنانے کے احکامات دیے۔ اس موقع پر ڈی سی دادو نے میہڑ میں ڈگری کالج، ہائی اسکول ون اور ٹو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میونسپل اور ریونیو عملداروں سے اربن فاریسٹ کے متعلق معلومات حاصل کی۔ اس سے قبل ڈی سی دادو سمیع اللہ نثار شیخ میہڑ کے قریب قاضی عارف پہنچے جہاں لوکل گورنمنٹ کے دفتر میں قائم پولیس تھانے کا دورہ کرکے معلومات حاصل کی اور لوکل گورنمنٹ آفس میں تھانہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آفس سے تھانہ ختم کرنے کا حکم دیا جبکہ لوکل گورنمنٹ کے آفس قاضی عارف، کولاچی آفس کا دورہ کیا جہاں عملہ کے غائب ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور عوامی شکایات پر ڈیوٹی نہ کرنے والے یوسی سیکرٹری مزار جعفری کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میہڑ عبدالحمید مغل، مختارکار میہڑ اللہ بخش مگسی اور دیگر بھی موجود تھے۔