ملتان (آئی این پی) ملتان میں کورونا وائرس سے بچائو کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ اصغر خان نے بتایا کہ ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 لاکھ 22 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ملتان میں پابندی کے باوجود ڈائننگ ہال میں کھانا کھلانے پر 10 بڑے ریسٹورنٹس کو 1 لاکھ 69 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ سیکرٹری آر ٹی اے نے ماسک کے بغیر سواریاں بٹھانے پر 9 بسوں کو تحویل میں لے لیا جبکہ بس مالکان کو 53 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔