لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتات، آوارہ کتوں نے 8 بچوں اور 3 خواتین سمیت 15 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا جن میں 4 سالہ عاطف، 6 سالہ ضامن، 8 سالہ شعیب، یاسر، 10 سالہ نبی بخش، 11 سالہ فرزانہ بی بی، کامران، 13 سالہ نصراللہ، 18 سالہ سہیل، 32 سالہ معشوق، 35 سالہ واحد بخش، 40 سالہ عزت خاتون، 50 سالہ غلام مرتضیٰ، 54 سالہ شاہدہ خاتون اور 60 سالہ زرینہ خاتون شامل ہیں جنہیں ورثہ کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں قائم اینٹی ربیز ویکسین سینٹر منتقل کیا گیا جہاں تمام زخمیوں کو ویکسین اور ضروری علاج دے کر گھر بھیج دیا گیا۔