غیر ملکیوں کو سندھ سے نکالنے کے حکم پر عمل کیا جائے، عبدالغفار چانڈیو

345

 

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ یونائیٹڈ پارٹی ضلع حیدرآباد کی جانب سے عدالت عظمیٰ کے غیر ملکیوں کو سندھ سے نکالنے کے حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالغفار چانڈیو، فیصل لغاری، سمیع اللہ چانڈیو ودیگر نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے سندھ سمیت ملک بھر سے غیر ملکیوں کو نکال کر ان کے ملک بھیجنے کا حکام جاری کیا تھا لیکن تاحال اس پر عملدرآمد نہیں ہوا اور سندھ میں افغانوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کو نہ صرف پناہ دی ہوئی ہے بلکہ ان کو شناختی کارڈ بھی جاری کیے جارہے ہیں، جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں اور اس کیخلاف احتجاج وجدوجہد جاری رہے گی۔