سندھ اسمبلی کے سامنے اساتذہ پر تشدد کی سخت مذمت کرتے ہیں، تنظیم اساتذہ

249

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تنظیم اساتذہ حیدرآباد کے صدر جاوید اخلاق، نائب صدر محمد اسلم قریشی، سیکرٹری عمران محمود شیخ اور پریس سیکرٹری ولی محمد شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں سندھ اسمبلی کے سامنے اساتذہ پر تشدد کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کے جائز مطالبات فی الفور منظور کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے اساتذہ پر لاٹھی چارج معمول بن گیا ہے، جو حکمرانوں کے لیے ذلت کا باعث ہے۔