پیپلز پارٹی پیچھے ہٹ گئی، ہم بھی نہیں چھیڑیں گے‘ شیخ رشید

559

اسلام آباد (آن لائن) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 6 ماہ کی جدوجہد کے بعد پی ڈی ایم کی تحریک ٹائیں ٹائیں فش ہو گئی‘ پیپلز پارٹی پیچھے ہٹ گئی‘ ہم بھی بلا وجہ نہیں چھیڑیں گے۔ سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بننے پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا ہو گئیں‘ فضل الرحمن کے 5 ووٹوں کی طرف کسی نے توجہ نہیں دی‘ پیپلز پارٹی نے (ن) لیگ سے اچھی سیاست کی۔ انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں میں خصوصاً مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کے اندرونی اختلاف کھل کر سامنے آگئے ہیں اور ان میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی اسمبلیوں سے کبھی بھی استعفے نہیں دے گی کیونکہ اس صورت میں انہیں سندھ حکومت کی قربانی دینی پڑے گی۔