لاڑکانہ، لا چیمبر میں اچانک آگ لگ گئی، لاکھوں روپے کی کتابیں اور فرنیچر خاکستر

579

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) تھانہ سول لائن کی حدود میں قائم سابق ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام مہدی سانگی کے لا چیمبر میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں چیمبر میں موجود قانون و دیگر موضوعات کے متعلق لاکھوں روپے کی قیمتی کتابیں اور فرنیچر خاکستر ہوگیا۔ اطلاع پر اہل علاقہ نے پہنچ کر اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔ اس حوالے سے متاثرین کا کہنا تھا کہ آگ اچانک لگی جس کے نتیجے میں 8 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے کتابیں اور فرنیچر خاکستر ہوگیا۔