جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکریٹر امیر العظیم کا کہنا ہے کہ سینیٹر مشتاق احمد نے صرف پارلیمانی روایت کا احترام کیا ہے،پیپلزپارٹی کی گود احسن اقبال کو مبارک ہو۔
یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے ووٹ دینے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں میں جنگ چھڑگئی۔
امیر العظیم نے ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کےٹوئٹ پر جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے جن کی حسرتیں پوری نہیں ہو رہیں، اور ملبہ جماعت اسلامی پر ڈال رہے ہیں، اتحادی مطمئن رہیں جماعت اسلامی کسی بھی صورت میں شامل بارات نہیں ہوگی۔
ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے جن کی حسرتیں پوری نہیں ہو رہیں، اور ملبہ جماعت اسلامی پر ڈال رہے ہیں
اتحادی مطمئن رہیں جماعت اسلامی کسی بھی صورت میں شامل بارات نہیں ہوگی۔
سینیٹر مشتاق احمد نے صرف پارلیمانی روایت کا احترام کیا ہے۔
پیپلزپارٹی کی گود احسن اقبال کو مبارک ہو— Ameer Ul Azim (@Ameerulazim) March 26, 2021
جبکہ جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف نے بھی احسن اقبال کو جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضاگیلانی کو سینیٹر ن یگ نے منتخب کروایا جماعت اسلامی نے نہیں،مریم نواز نے جلد یا بدیر فتح کی مبارک دی ہم نے نہیں،چیئرمین کے لیے ووٹ بھی ن لیگ نے دیا۔
محترم
گیلانی صاحب کو سینیٹر آپ نے منتخب کروایا جماعت اسلامی نے نہیں.
مریم نواز صاحبہ نے جلد یا بدیر فتح کی مبارک دی ہم نے نہیں،چیئرمین کے لیے ووٹ بھی ن لیگ نے دیا.اب جماعت اسلامی کے لیے پریشان ہونے کی بجائے
اپنے رویے میں یک دم تبدیلی سے سب کو آگاہ کیجیے پلیز @JIPOfficial https://t.co/Zjnks55QGe— Qaisar Sharif (@Qaisarsharif555) March 26, 2021
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت کو چاہیے کہ اب جماعت اسلامی کے لیے پریشان ہونے کی بجائے اپنے رویے میں یک دم تبدیلی سے سب عوام کو آگاہ کرے۔