ریسکیو 1122 ہیڈ کوارٹرز میں وینٹی لیٹر تقسیم کرنے کی تقریب

236

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے ریسکیو1122ہیڈ کوارٹرزمیں 18ڈویژنوں کے درمیان وینٹی لیٹرزتقسیم کرنے کی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈاکٹررضوان نصیر،پنجاب ایمرجنسی سروسز کے سینئرافسران،18ڈویژنزکے ریسکیواینڈ سیفٹی افسران،سینئر ای ایم ٹیزودیگررفاعی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ریسکیو1122ہیڈ کوراٹرزمیں پودالگاکرشجرکاری مہم کاآغازبھی کیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارخیرکی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث فخرہے۔ریسکیو1122کی 18ڈویژنزکو وینٹی لیٹرزعطیہ کرنے والے رفاعی اداروں کاشکریہ اداکرتی ہوں۔