علما ء مشائخ فیڈریشن کا جماعت اسلامی کی ریلی کی حمایت کا اعلان

322

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان نے جماعت اسلامی کی’’حقوق کراچی تحریک‘‘ کے حوالے سے اتوار 28مارچ کو شاہراہ فیصل پر قائد آباد تا گورنر ہائوس ’’حق دو کراچی ریلی‘‘ کی بھرپور حمایت اور شرکت کا اعلان کرتے ہوئے ’’حق دو کراچی ریلی‘‘کو وقت کی اہم ترین ضرورت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی ’’حق دو کراچی ریلی‘‘ اہل کراچی کے جذبات کی ترجمان اور اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ اس بات کا اعلان ملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن پاکستان کے خصوصی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت فیڈریشن کے چیئر مین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے کی،اجلاس میںمرکزی سیکرٹری جنرل ار شدقمر، نائب صدر پروفیسر علامہ محمود عالم خرم جہانگیری ،پروفیسر ڈاکٹر جلال الدین نوری اور دیگر نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے کرپشن میں مصروف ہیں، بے روزگاری،اسٹریٹ کرائمزبڑھ رہے ہیں، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کراچی میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر متفق ہیں۔ 3کروڑ سے زاید شہریوں کے تمام آئینی جمہوری و سیاسی حقوق اور اختیارات کی نچلی سطح تک فراہمی یقینی بنانا ضروری ہے۔