ہماری عوام و افواج ایک دل اور ایک دھڑکن ہیں، امام الدین شوقین

174

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) پاکستانی عوام اور افواج پاکستان ملک کی تعمیر و ترقی میں مل کر بھرپور کردار ادا کررہے ہیں، طلبہ ہمارا مستقبل ہیں، انہیں ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں سے بھرپور تربیت دینا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سینیٹر امام الدین شوقین نے یوم پاکستان کے موقع پر حاجی روشن دین ہائر سیکنڈری اسکول کی جانب سے کھنڈو روڈ پر قائم منی اسٹیڈیم میں اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کے موقع پر کرکٹ، رسہ کشی، سائیکل ریس، بوری ریس، اسپون ریس، جمناسٹک میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں و میڈل تقسیم کرنے کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان اور نوجوان طلبہ ہمارا سرمایہ ہیں، ہماری عوام و افواج ایک دل اور ایک دھڑکن ہیں، ہمیں دنیا میں خود کو منوانے کے لیے طلبہ اور طالبات کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہوگا، اساتذہ اور والدین مل کر بھرپور نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں تاکہ طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔