حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف کارروائیوںمیں 2اشتہاری سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر لطیف آباد نمبر 8قبرستان کے قریب سے مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم اعجاز یوسفزئی کو گرفتار کرلیا۔ سی آئی اے ٹیم نے مزید کارروائی کرتے ہوئے اشتہائی اسماعیل ڈاڈھو کو گرفتار کرلیا، ملزم 5مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔دوسری جانب اے سیکشن پولیس نے یونٹ نمبر12سے دوران چیکنگ ایک مشکوک شخص عمران قائمخانی کی تلاشی لی جس سے ایک عدد پستول ہوئی جس پولیس ضبط کرتے ہوئے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔