علی احمدمہر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

138

کراچی(نمائندہ جسارت)جی ڈی اے کے اہم رہنما سردار علی گوہر خان مہر کے بھتیجے اور سابق وزیراعلیٰ سندھ مرحوم علی محمد مہرکے صاحبزادے علی احمدمہر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان جمعرات کو گذری میں واقع اپنی قیام گاہ پر پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور ، پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کی قیادت نے علی احمد مہر کی پارٹی میں شمولیت کا پرجوش طریقے سے خیرمقدم کیا۔اس موقع پر احمد علی مہر نے کہاکہ وہ بلاول سمیت پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔