کراچی کے نام پر سب سیاست کررہے ہیں ،فضل احد

230

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع کیماڑی کے تحت حقوق کراچی مارچ کے حوالے سے ضلعی ذمے داران کا مختلف علاقوں کا دورہ۔دورے میں ذمے داران نے عوام کو 28مارچ حقوق کراچی ریلی میں شرکت کی دعوت دی اور تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی فضل احد نے اتحاد ٹاؤن خیبر چوک پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے نام
پر سب سیاست کررہے ہیں مسائل کوئی نہیں حل کرنا چاہتا۔سب سے زیادہ ریونیو دینے والے شہر کا کوئی پرسان حال نہیں۔بلدیاتی صوبائی اور وفاقی حکومت کی آپسی کشمکش کی وجہ سے کراچی مسائلستان بن گیا ہے۔اتحاد ٹاؤن سمیت پورے شہر کا بنیادی انفرااسٹرکچر تباہ ہو گیا ہے ہر طرف کچرے کے ڈھیر ہیں۔سیوریج کے مسائل،پانی کی عدم فراہمی اور تباہ حال سڑکوں سے شہر کی رونقیں ماند پڑ رہی ہیں۔