ضلع کورنگی میں حق دو کراچی ریلی کی تیاریاں عروج پر

315

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے تحت حق دو کراچی ریلی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔تمام علاقوں، بازاروں بس اسٹاپ اور اہم مقامات پر بینر لگائے گئے ہیں اور پوسٹر چسپاں کر دیے گئے ہیں۔جمعہ اور ہفتہ کو کورنگی لانڈھی کے علاقوں کورنگی کراسنگ، کورنگی نمبر 4، لانڈھی نمبر6، سنگر چورنگی، بابر مارکیٹ، ساڑھے 5 ودیگر علاقوں میں استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے اور اتوار
28 مارچ کو کورنگی نمبر 4 پر تمام گاڑیاں جمع ہوکر لانڈھی قائد آباد کے راستے شاہراہ فیصل سے مرکزی ریلی میں شامل ہوکر گورنر ہائوس پہنچیں گی۔امیر ضلع عبدالجمیل خان کی صدارت میں حق دو کراچی ریلی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے دفتر ضلع میں اجلاس بھی منعقد ہوا۔