پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

251

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن کا کوئٹہ سے کراچی آنے والا اے ٹی آر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ کوئٹہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز کا ٹیک آف سے پہلے رن وے پر ایمرجنسی دروازہ کھل گیا، کپتان نے مسافروں کی چیخ و پکار پر جہاز کو رن وے پر ہی روک لیا، خوفزدہ مسافروں کو طیارے سے اتار کر آدھے گھنٹے تک رن وے پر کھڑا رکھا گیا بعد میں لاؤنج لے جایا گیا اور 2 گھنٹے انتظار کرانے کے بعد پرواز پی کے 505 منسوخ کردی گئی۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ اے ٹی آر طیارے کے ایمرجنسی گیٹ میں خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کی وجہ سے دروازہ صحیح سے بند نہیں ہوسکا، دروازے کو تبدیل کیا جائے گا، اے ٹی آر طیارے کو کوئٹہ ائرپورٹ پر گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔