نواز شریف فیئر ٹرائل نہ ہونے کی وجہ سے وطن واپس نہیں آرہے‘ محمد زبیر

221

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)مسلم لیگ (ن)کے مرکزی ر ہنماء محمد زبیر نے اپنی ہی پارٹی کے بیانیے کا پول کھول دیا۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف اپنی صحت کی وجہ سے نہیں بلکہ فیئر ٹرائل نہ ہونے کی وجہ سے وطن واپس نہیں آرہے۔ محمد زبیر نے کہا کہ ہماراموقف ہے کہ لانگ مارچ سے پہلے استعفے دیے جائیں،پیپلزپارٹی استعفے نہیں دیتی تو ہمیں حکمت عملی کو تبدیل کرنا چاہیے۔نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی صحت کی وجہ سے نہیں بلکہ فیئر ٹرائل نہ ہونے کی وجہ سے وطن واپس نہیں آ رہے۔