جماعت اسلامی سندھ کی سیاسی و انتخابی ورکشاپ آج سکھر میں ہوگی

211

کراچی( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے تحت آج صبح 10 بجے مقامی ہال سکھر میں سیاسی و انتخابی ورکشاپ برائے اپر سندھ منعقد ہوگی۔ جس میں لاڑکانہ و سکھر ڈویژن سے شعبہ انتخابات سے وابستہ ذمے داران شریک ہوں گے۔ ورکشاپ سے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ، اسد اللہ بھٹو، محمد حسین محنتی، قیم صوبہ کاشف شیخ اور شاہد وارثی بھی خطاب کریں گے۔