این اے 75 ڈسکہ الیکشن ملتوی کرنے کے عدالتی فیصلے پر مریم نواز کا ردعمل

724

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ڈسکہ الیکشن ملتوی ہونے پر خوشیاں منانے والے جانتے ہیں کہ الیکشن تو ہونا ہے اور عوام نے ووٹ تو ڈالنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے  بیان میں مریم نواز نےسپریم کورٹ کی جانب سے این اے 75 ڈسکہ الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ کیوں ڈرتے ہو عوام سے، ووٹ سے اور یوم حساب سے؟ اس لیے کہ عوام تم سے بیزار ہے اور ووٹ کی پرچی تمہاری جعلی حکومت کے لیے موت کا پروانہ ہے!۔

 مریم نواز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کبھی اس لیے عدالت جاتے ہو کہ عوام کو ووٹ سے روکو اور کبھی اس لیے کہ مریم کے ساتھ عوام کو آنے سے روکو، تین سال عوام کا استحصال کرنے والے عوام میں جانے سے بھاگ گئے۔

 مریم نواز نے مزید کہا کہ یہ ادارے عوام کے ہیں،عوام کے غیض و غضب سے تمہیں ادارے نہیں بچا سکتے،سلیکٹڈ الیکشن سے بھاگے گا نہیں تو اور کون بھاگے گا؟۔