اسلام آباد(آن لائن) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دْبئی کے فرمانروا اور امارات کے وزیر اعظم و نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی اور وزیر خزانہ شیخ حمدان بن راشد المکتوم کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا شیخ حمدان بن راشد المکتوم کے انتقال کا سن کر بہت دکھ اور افسوس ہوا ۔ انہوں نے کہا متحدہ عرب امارات کی ترقی میں شیخ حمدان بن راشد المکتوم کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا شیخ حمدان بن راشد المکتوم کے انتقال پر متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔ انہوں نے مرحوم شیخ حمدان بن راشد المکتوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ وزیر خارجہ نے دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی قیادت اور عوام کی جانب سے، متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔