ایرانی صدر کا یوم پاکستا ن پر حکومت اور عوام کیلیے نیک خواہشات کا اظہار

428

تہران (صباح نیوز)ایران کے صدر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستان کے صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے پیغامات میں اس امید کا اظہار کیا کہ ایران اور پاکستان کے اعلیٰ حکام، مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ کیلیے اہم اقدامات کریں گے۔صدر ایران نے کہا کہ تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات و تعاون کا فروغ دونوں ملکوں اور دونوں ممالک کی اقوام نیز علاقے کے مفاد میں ہے۔