فٹبال کے بعد باکسنگ پر بھی پابندی کے بادل چھانے لگے

383

کراچی (رپورٹ: سید وزیرعلی قادری) انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن (aiba)کے صدر عمر کرملیو نے اپنے تحریری آرڈر میں پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے 24جنوری 2021کے انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے خالد محمود اور جھانگیر ریاض کو ہدایت کی ہے کہ دونوں ملکر ایڈہاک کمیٹی بنائیں جو3 ماہ میں فیڈریشن کے انتخابات aibaکے مقرر کردہ نمائندے کی موجودگی میں
کروانے کے پابند ہونگے۔پاکستان باکسنگ سے منسلک سینئر شخصیات علی اکبر شاہ قادری،غلام حسین پٹنی،اکرم خان سمیت دیگر نے آئیبا کے صدر کے فیصلے کو جہانگیر ریاض سمیت پاکستان کے حقیقی باکسنگ کے لوگوں کی واضح فتح قرار دیا ہے۔خالد محمود نے اپنے دوستوں اور من پسند ساتھیوں کے ساتھ ملکر پاکستان کی باکسنگ کو عروج سے زوال تک پہنچا دیا۔من پسند آئینی ترامیم،ڈکٹیٹر شپ،اپنی مرضی سے قوانین مسلط کرنا اور باکسنگ کے ہر شعبہ کو تنزلی تک پہنچانے میں اپنی تمام حدود پار کردیں۔جن محکموں اور علاقوں میں باکسنگ کا وجود نہیں انہیں ووٹنگ کا حق دینا،اپنی پسند سے نامزد کرکے انہیں ووٹنگ حق دینا یہ سب خالد محمود اور اسکے حواریوں کے کرتوت تھے جنکی ہم نے ہمیشہ نشاندہی کی مگر پاکستان میں نہیں آئیبا اور ایشیا میں ہمارے ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز دوستوں نے ہماری باتوں کو نظر انداز نہیں کیا۔اللہ نے پاکستان باکسنگ پر رحم کرتے ہوئے جہانگیر ریاض جیسی باکسنگ کی بین الاقوامی شخصیتکو پاکستان باکسنگ کے سارے گھنائونے کھیل کو بے نقاب کرنے کے لئے ہمیں دیا اور جہانگیر ریاض نے aibaکو ٹھوس شہادتوں کے ساتھ فیڈریشن کی آئینی خلاف ورزیوں کوپیش کردیا۔خالد محمود اور ناصر تنگ دونوں کسی بھی ادارے یا صوبے کے نمائندہ نہ ہونے کے باوجود مسلط ہوگئے جبکہ جو کچھ میڈیا کی توسط سے لیفٹننٹ جنرل مزمل کی بااختیار چیئرمین شپ کا تاثر دیا گیا،aiba کے صدر کے خط نے اسکا بھی پول کھول دیا۔چاروں صوبوں میں جوسرکاری کمیشن ایجنٹ باکسنگ ایسوسی ایشنز چل رہی ہیں اب انکا نہ صرف مکمل خاتمہ ہوگا بلکہ باکسنگ کے سامان،ٹورنامینٹس،نام نہاد کیمپس اور نام نہاد ٹیموں کی بین الاصوبائی نقل وحمل کا مکمل حساب اور احتساب ہوگا۔aibaکے واضح آرڈر کے بعد اب باکسنگ ایسوسی ایشنز کا قیام خالص میرٹ پر ہوگا جنکو پاکستان سمیت دنیا میں بھی سب جانتے ہیں۔مجھے پورا یقین ہے کہ مجھ سمیت پاکستان کے سارے حقیقی باکسنگ کے لوگ جہانگیر ریاض کی طاقت بنکر سامنے ہونگے۔