ایرانی رہبراعلیٰ کا ایک بار پھر امریکا سے پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

79

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی رہبر اعلیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے خاتمے تک تہران جوہری معاہدے کی کلیدی شقوں پر عمل نہیں کرے گا۔ انہوںنے اپنے ایک بیان میں زور دیا کہ 2015 ء کے جوہری معاہدے میں ایران کی واپسی کے لیے امریکا کو تہران کے خلاف عائد تمام پابندیوں کو ختم کرنا ہوگا۔ ایران کے نئے سال نو روز کے موقع پر ٹیلی وژن پر خطاب کے دوران خامنہ ای نے عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے معاہدے سے امریکا کے الگ ہونے کے فیصلے پر شدید نکتہ چینی کی۔