لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے میروخان چوک پر واقع نجی کلینک میں نوڈیرو کے نواحی گاؤں پیر متارو صابو کرٹیو کی رہائشی ثمینہ کرٹیو کو ورثا کی جانب سے زچگی کے لیے داخل کیا جہاں دوران آپریشن ان کی بیٹی ہوئی جس کے بعد ان کی حالت تشویش ناک ہوگئی جنہیں ورثا نے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے خاتون کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے نعش ورثا کے حوالے کردی۔ اس موقع پر متوفی خاتون کے شوہر دلشاد کرٹیو نے الزام عائد کیا کہ لیڈی ڈاکٹر فرزانہ بلوچ نے آپریشن کے دوران غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث میری بیوی کی حالت تشویش ناک ہوئی اور وہ جاں بحق ہوئی جبکہ لیڈی ڈاکٹر نے آپریشن کے لیے 25 ہزاز روپے لے کر یقین دہانی بھی کروائی تھی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لیڈی ڈاکٹر کے خلاف بیوی کے قتل کا مقدمہ درج کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔دوسری جانب متوفی خاتون کی نعش ورثا گاؤں لے گئے جہاں نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔