کرک (آن لائن) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے نائب صدر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آج حکومت میں عوام کے منتخب نمائندے نہیں بلکہ فوج کی سلیکٹڈ افراد بیٹھے ہیں اور وہ ہر فیصلے کے لیے اپنے آقائوں سے اجازت لیتے ہیں‘ملک کو چلانا ہے تو ملکی آئین پر عملدرآمد ناگزیر ہے‘ پی ڈی ایم آئین کی حکمرانی کے لیے
جدوجہد کر رہی ہے‘ عوام کو مزید ساتھ دینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرک بار کونسل میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں ہر ادارے کی آئینی حدود وضع ہے لیکن جب فوج ہی آئین کو توڑے تو ملک کیسے چلے گا‘ فوج اور اس کے جاسوسی اداروں کو سیاست میں مداخلت سے گریز کرنا ہوگا‘ فوج سمیت ہر ادارے کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔