سکھر، کچے میں محکمہ جنگلات کی اراضی پر قبضے کیخلاف آپریشن

314

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھرکے کچے میں محکمہ جنگلات کی اراضی واگزار کرانے کے لیے آپریشن جاری، 400 ایکڑ اراضی واگزار کرالی، اراضی پر کاشت فصلیں بھی تلف کردیں گئیں، سکھرضلع کے کچے میں واقعہ محکمہ جنگلات کی اراضی پر سے قبضے ختم کرانے کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے محکمہ جنگلات کے عملے نے رینجرز کی مدد سے آپریشن کرتے ہوئے چار سو ایکڑ سے زائد اراضی واگزار کرالی ہے، اراضی پر کاشت کی گئی فصلیں بھی ٹریکٹروں کی مدد سے تلف کردی ہیں اس سلسلے میں ڈی ایف او سکھر زیاد اللہ لغاری کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر کیا جارہاہے اور اس آپریشن میں رینجرز بھی ہماری عدالتی احکامات پر مدد کررہی ہے ان کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلات کی اراضی پر سے قبضے ختم کرانے تک آپریشن جاری رہے گا۔