مولانا فضل الرحمن آج مریم نواز سے ملاقات کریں گے

148

 

لاہور (آن لائن) پاکستان ڈیمو کریٹک الائنس کے سربراہ اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے صدر مولانا فضل الرحمن آج بروز اتوار پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کریں گے۔ جاتی امراء میں ملاقات میں ارکان اسمبلی کے استعفوں اور لانگ مارچ سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام کا جائزہ لیا جائے گا اور باہمی مشاورت بھی کی جائے گی۔