حزب اللہ جکھرو کی زیر صدارت دارالعلوم تفہیم القرآن سکھر کے اساتذہ کا ماہانہ اجلاس

296

سکھر (نمائندہ جسارت) دارالعلوم تفہیم القرآن سکھر کے اساتذہ کرام کا ماہانہ اجلاس مہتمم دارالعلوم مولانا حزب اللہ جکھرو کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں سالانہ امتحانات کی تیاریوں، نصاب کا جائزہ لیا گیا جبکہ دارالعلوم میں دسویں تقریب تکمیل بخاری و دستار فضیلت سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مہتمم مولانا حزب اللہ جکھرو نے اساتذہ کی جانب سے تعلیمی سرگرمیوں، فرائض کی ادائیگی اور تقریب دستار فضیلت کے کامیاب انعقاد پر اظہار اطمینان و تشکر کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی دینی علوم کے احیاء و فروغ کے لیے کی جانیوالی کاوشوں کو قبول فرمائے۔