کوئٹہ(نمائندہ جسارت)گورنمنٹ ٹیچرز ایسو سی ایشن (آئینی ) کی جا نب سے اپنے مطا لبا ت کے حق میں کو ئٹہ پریس کلب کے با ہر لگایا گیا علا متی بھوک ہڑتالی کیمپ جمعہ کے روزبھی جا ری رہا ۔جہاں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے آ کر اساتذہ سے اظہار یکجہتی اور انہیں یقین دلا یا کہ ان کے جا ئز مطا لبا ت کے لیے جا ری احتجاج میں وہ بھی اساتذہ کا ہر ممکن ساتھ دیں گے ۔جمعہ کے روز علا متی بھوک ہڑتا لی کیمپ کے پا نچویں روز ضلع کوئٹہ ڈویژن کے اساتذہ نے عبدالواحد بنگلزئی ،محمد اسلم کا کڑ ،امان اللہ ،ذیشان عادل کو علا متی بھوک ہڑتال پر بٹھا یا جبکہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صو با ئی صدر عثمان خان کا کڑ ،عبدالرحیم زیا رتوال اور صو با ئی ڈپٹی سیکرٹری سید عبدالقادر آغا نے علا متی بھوک ہڑتا لی کیمپ آ کر اساتذہ کے 21نکا تی چا رٹر آف ڈیما نڈ کو جا ئز قرار دیا اور کہا کہ وہ اساتذہ کے جا ئز مطا لبات کیلیے جا ری احتجاج کیلیے ان کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے اساتذہ کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی حما یت کی ۔ دریں اثنا جمعہ کو گو رنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن (آئینی)کی جا نب سے صو بے کے مختلف اضلاع میں مطالبات کے حق میں پریس کلبزکے سامنے احتجا جی مظا ہرے بھی کیے گئے۔