سکھر، محکمہ خوراک میں کرپشن، عدالت نے سو سے زائد ملزمان کی ضمانت منظور کرلی

244

سکھر (نمائندہ جسارت) اندرون سندھ محکمہ خوراک میں کرپشن، عدالت عالیہ نے سو سے زائد ملزمان کی ضمانت منظور کرلی، ملزمان کیخلاف الگ الگ کرپشن کے نیب ریفرنسز دائر ہیں، سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے محکمہ خوراک میں کرپشن کرنے والے خیرپور اور نوشہرو فیروز اضلاع سے تعلق رکھنے ولے سو سے زائد ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ ملزمان میں محکمہ خوراک کے افسران، تاجر اور ٹھیکیدار شامل ہیں جن کیخلاف کروڑوں روپے کی گندم خورد بردکرنے کے الزام میں سکھر کی احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز دائر ہیں، جن ملزمان کی ضمانت منظور کی گئی ہے ان میں سے 57 کا تعلق نوشہرو فیروز اور 47 کا تعلق خیرپور سے ہے۔