دادو، طلبہ میں خود اعتمادی اور حوصلہ افزائی کے لیے دورزہ تعلیمی میلہ

202

دادو (نمائندہ جسارت) تعلیم کو فروغ دینے کے لیے کام کرنے والی تنظیم لرن ایبل کی جانب سے طلبہ میں خود اعتمادی اور حوصلہ افزائی کے لیے دورزہ تعلیمی میلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر نجی اسکولز محمد انور قریشی، چیئرمین پاکستان نجی اسکولز ایسوسی ایشن سندھ پرویز ہارون، مرکزی صدر مقبول نجیب، لرن ایبل کے سی ای او تنویر سومرو، ضلعی صدر مسعود علی شاہ، اسٹیپ فاؤنڈیشن چیئرپرسن شائستہ بلوچ، صدر دادو پریس کلب صابر بھنڈ، محرم شینو و دیگر نے شرکت کی۔ تعلیمی میلے میں 70 سے زائد اسکول کے طلبہ طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی جبکہ 50 سے زائد اسکولوں کے طلبہ طالبات نے خطاب، ٹیبلوز سمیت دیگر سرگرمیاں پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا سب سے اہم جز طلبہ کا سمجھنا ہے، اس کے علاوہ ہم ڈاکٹر، انجینئر سمیت بڑے بڑے افسر تو پیدا کرسکتے ہیں مگر معاشرے کو اچھے لوگ مہیا نہیں کرسکتے، اس لیے تعلیم کا اہم جز سمجھنا ضروری ہے۔ اس موقع پر اچھی کارکردگی پیش کرنے پر اساتذہ اور طلبہ و طالبات کو شیلڈ اور تعریفی اسناد دی گئیں۔