ملتان انتظامیہ جلسے کی راہ میں رکاوٹ نہ ڈالے، قیصر شریف

97

لاہور( نمائندہ جسارت )مرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ حکومت مخالف تحریک کا اگلا جلسہ 21 مارچ بروز اتوار ملتان میں ہو گا۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق جلسے سے خصوصی خطاب کریں گے۔منصورہ سے جاری ایک بیان میں قیصر شریف نے کہاکہ ملتان انتظامیہ کی طرف سے جلسے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی سخت مذمت کرتے ہیں، پرامن احتجاج ہر سیاسی پارٹی کا حق ہے اور حکومتی ہتھکنڈوں کے ذریعے اس کو روکنے کی
کوشش آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔ جماعت اسلامی چونگی نمبر 9 ملتان میں ہر صورت جلسہ کرے گی اور اگر انتظامیہ نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو پورے شہر کو احتجاج کے ذریعے جلسہ گاہ میں تبدیل کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں، بینرز اورپینا فلیکس اتروائے جار ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل جماعت امیرالعظیم کی سربراہی میں ایک کمیٹی جماعت کی آئندہ کی تحریک کا لائحہ عمل تیار کررہی ہے۔ 21 مارچ کو سراج الحق بھی اہم اعلانات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلسہ 21 مارچ کو ہر صورت ہو گا۔جلسے میں کارکنان کو کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کی ہدایات کی گئی ہیں۔