شہدادپور میں سماجی برائیاں عروج پر ہیں، ایس ایس پی سانگھڑ نوٹس لیں، سول سوسائٹی

212

شہدادپور (نمائندہ جسارت) سماجی برائیاں عروج پر، مین پوری کا ٹھیکا بھاری رقم کے عوض ایک شخص کے سپرد، آکڑا پرچی کھلے عام جاری، ایس ایس پی سانگھڑ نوٹس لیں، سول سوسائٹی کا مطالبہ۔ شہدادپور اور گردونواح میں کھلے عام سماجی برائیوں کا سلسلہ جاری، مضر صحت مین پوری کا ٹھیکا بھاری رقم کے عوض ایک شخص کو دے دیا گیا جو کھلے عام دکانوں، کیبنوں، ٹھیلوں کو مین پوری فروخت کررہا ہے جبکہ جوئے کا گھنائونہ دھندا کھلے عام دکانوں میں کھیلا جارہا ہے۔ روز تین چار بار پرچی اور میسجوں پر نمبر کاٹ کر لوگوں کو لوٹا جارہا ہے۔ سول سوسائٹی کے رہنمائوں ایڈووکیٹ حبیب الرحمن رند، رانا ندیم سلیم ودیگر نے شہدادپور میں سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ لنجار سے خاتمے کی اپیل کی ہے۔