اسلام آباد (این این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری کا بیان میڈیا میں لیک ہونے پر اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد میڈیا پر آصف علی زرداری کے بیان کی تشہیر اور اس پر تبصروں سے پریشان ہوگیا۔ اجلاس میں شریک ارکان ایجنڈے کو بھول کر اس پر بات کر نے لگے۔ خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے یکطرفہ فیصلوں پر پی ڈی ایم سے کنارہ کش ہونے کی دھمکی دی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلوں پر مجبور نہ کیا جائے جس سے ہماری راہیں ایک دوسرے سے الگ ہو جائیں۔