نواز شریف کی جان کی گارنٹی نہیں دے سکتے، شیخ رشید

290

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جان کی گارنٹی دینا ہمارا کام نہیں ہے، اللہ ہی کو پتا ہے کہ کس کی جان کو خطرہ ہے اور کس کی جان کو نہیں ہے، ملک میں رینجرز اور ایف سی جانیں دے رہی ہیں، اسی ملک میں نوازشریف نے 3 بار حکومت کی ہے اس کے حالات کا انہیں اچھی طرح سے معلوم ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کے اس فیصلے کے بعد مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز کیا فیصلہ کرتی ہیں اس کا انتظار ہے، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جماعت کی بھی ایک ملاقات ہوگی جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ انہوں نے اس پر کیا رد عمل دینا ہے، جیسے جیسے اپوزیشن والے فیصلے کریں گے اس کے مطابق ہم بھی اپنی حکمت عملی ترتیب دیں گے۔ آصف زرداری نے چند روز قبل نواز شریف کو پیغام پہنچایا تھا کہ وہ اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے حق میں نہیں ہیں، جس کا آج انہوں نے واضح طور پر اعلان بھی کردیا، سینیٹ کے الیکشن میں انہوں نے بڑی انویسٹمنٹ کی ہے جس مین سارے پیسے آصف زرداری کے لگے ہیں ، آئندہ چند روز میں ساری صورتحال واضح ہوجائے گی کہ ان کی طرف سے کیا فیصلے کیے جاتے ہیں۔