کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع ہرنائی میںکوئلے کی کان سے 7 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں، ریسکیو آپریشن 17 گھنٹے جاری رہا۔ پیر کے روز ہرنائی میں طور غر کے مقام پر کوئلہ کان بیٹھ جانے اور زہریلی گیس جمع ہونے کے باعث آگ بھڑک اٹھی، حادثے کے نتیجے میں کان میں کام کرنے والے 7 مزدور پھنس گئے تھے۔