دھاندلی کی پیداوار حکومت ناکام ہو چکی، شازیہ مری

102

کراچی (آن لائن) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ دھاندلی کی پیداوار حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکامی ہو چکی ہے، کٹھ پتلی حکومت کو کھوکھلی بیان بازی کے بجائے عوام کو رلیف پر کام کرنا چاہیے، شازیہ مری نے مہنگائی، بجلی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی آقاو¿ں کی غلامی میں غریب عوام کو مہنگائی کر کے پیسہ جارہا ہے،آئی ایم ایف پلان کے تحت بجلی کے نرخوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں،چینی، آٹا، مرغی و دیگر اشیائ خوردونوش کی قیمتیں آسمان تک جا پہنچی ہے ، ادارا شماریات کی مطابق چینی کی قیمت پھر بے قابو ہوگئی ہے،چینی اور آٹا مافیا نیازی حکومت کی صفوں میں کھڑے ہیں، چوروں اور لٹیروں کا ٹولا غریب عوام پر مسلط کردیا گیا ہے عوام نالائق ٹولے کی حکومت سے بیزار ہوچکی ہے ۔