سراج الحق کی عبدالقیوم کاکڑ، محمدعلی مشوانی، ملک ایوب صابر سے تعزیت

168

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے جماعت اسلامی کے رہنما الحاج عبدالقیوم کاکڑ کے گھر جاکر ان کے بھائیوں وصاحبزادوںکے انتقال ،قبائلی رہنما حاجی محمد علی مشوانی کے گھر جاکر ان کی والدہ کے انتقال ،شہبازٹاﺅن جاکرکلی ایدھی زیارت طوبہ کاکڑئی کے ملک محمد ایوب صابر کے گھرمیںان کے 3 جواں بھتیجوں جوکہ گزشتہ دنوں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے شہید ہوئے ان کی فاتحہ خوانی اورتعزیت کی۔انہوں نے مرحومین کی مغفرت درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعاکی ۔ سراج الحق کے ہمراہ صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی ،جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمن بلوچ ،نائب امرا مولانا عبدالکبیر شاکر، زاہداختر بلوچ ،ڈاکٹر عطا الرحمان ، کوئٹہ کے امیر حافظ نور علی،پروفیسر سلطان محمد کاکڑ ودیگر ذمے داران بھی تھے۔