حیدرآباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں پریذائیڈنگ افسر نےجانبداری کا مظاہرہ کیا،ضمنی انتخابات میں واضح کامیابی ملی اور چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں بھی پی ڈی ایم کا امیدوار کامیاب ہوا۔
تقریب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں پی ڈی ایم کے امیدوار کو 49 اور حکومتی امیدوارکو 48 ووٹ پڑے لیکن پریذائیڈنگ افسر نے صحیح ووٹ کو منسوخ کرکے اپنے امیدوار کو جتوادیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جب سےنالائق اورکٹھ پتلی حکومت آئی ہےزرعی معیشت کوبھی نقصان پہنچاہے،وفاقی حکومت کی زراعت دشمن پالیسی کی وجہ سےسندھ میں نقصان ہوا۔
انہوں نے مزید کہاکہ حیدرآباد میں شجرکاری مہم کے تحت ایک لاکھ درخت لگائے جائیں گے،کل ہمارا سربراہی اجلاس ہوگا جس میں اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔