سکھر ،زیادتی کے بعد بچے کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

175

سکھر (نمائندہ جسارت) پنوعاقل میں زیادتی کے بعد بچے کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا، اعتراف جرم، ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے مطابق ملزم شفیق جتوئی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزم نے بچے کے ساتھ زیادتی کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ بچے کی دو روز قبل مسجد کی چھت سے لاش ملی تھی، تیرہ سالہ آفاق احمد کے قتل کے شبہ میں تین افراد کو حراست میں لیا گیا تھا، مقتول بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔