سیکرٹری لیبر و متعلقہ حکام کی سندھ ہائی کورٹ میں طلبی

93

سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت آئینی پٹیشن D-5642/19 جو کہ اٹلس انجینئرنگ میں دوران صنعتی حادثہ فوت ہوجانے والے مزدور کی بیوہ نے دائر کی تھی اس کیس میں دوران سماعت محکمہ لیبر سندھ سے منسلک اداروں کی ناقص کارکردگی سے متعلق تفصیلی معلومات کے لیے عدالت عالیہ نے سینئر سول جج کی سربراہی میں انکوائری کمیشن قائم کیا تھا۔ کمیشن کی رپورٹ عدالت کے ریکارڈ میں موجود ہے۔ 10 مارچ کو جواب دہی کے لیے سیکرٹری لیبر اور متعلقہ حکام عدالت کے روبرو پیش ہوئے لیکن اس انکوائری کمیشن کی مرتب کردہ معروضات سے متعلق محکمہ جاتی جواب الجواب تحریری شکل میں پیش نہ کرسکے۔ لہٰذا عدالت نے سیکرٹری لیبر کو ہدایت دی کہ وہ تمام منسلکہ شعبوں کو پابند کریں کہ 24 مارچ کو ان کی وزارت کے تمام ذیلی ادارے کمیشن کی رپورٹ میں پیش کردہ معروضات سے متعلق تحریری موقف پیش کریں گے۔ اس زیر سماعت کیس میں بزرگ مزدور رہنما عزیز عباسی، ہوٹل ورکرز فیڈریشن کے رہنما غلام محبوب اور شفیق غوری بھی بطور انٹرویز شامل ہیں۔