یوسف رضا گیلانی کی جیت کو شکست میں بدلنا نا اہل حکومتی ٹولے کا حربہ ہے، عبدالمنان صدیقی

89

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 66 کے سابق جنرل سیکرٹری سینئر رہنما عبدالمنان صدیقی نے اپنے بیان میںکہا ہے کہ سینیٹ میں چیئرمین کی سیٹ پر یوسف رضا گیلانی کی جیت کو شکست میں بدلنا نالائق اور نا اہل حکومتی ٹولے کی اس وعدے کی پاسداری ہے جس میں انہوںنے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے، چاہے اس کے لیے ہمیں کوئی بھی حربہ استعمال کرنا پڑے۔