کراچی (سید وزیر علی قادری) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کراچی ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کے ڈائریکٹر ایدمن محمد جنید نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جون میں شیڈول ایشیا ہاکی کپ میںقومی جونئیر ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔جسارت سے گفتگو کرتے ہویے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جاری کیمپ میں جو کھلاڑی شریک ہیں انہیں میرٹ پر لیا گیا ہے جس کی وجہ سے امید ہے کہ ایشیا ہاکی کپ میں کھلاڑی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ڈھاکا میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں کامیابی حاصل کرینگے۔ اس کے علاوہ دانش کلیم ہیڈ کوچ، اولپمئن مدثر حسین اور رانا ظہیر کوچز کے زیر نگرانی جو جونئیرز ٹیم کے کھلاڑی کراچی میں جاری کیمپ میں اپنی خامیوں کودور کررہے ہیں اور کوچز جس طرح کھلاڑیوں کو ابوزر امرائو کی ویڈیو انالسٹ کی روشنی میں جس طرح ٹیکنکس سے روشناس کرارہے ہیں اور فٹنس پر توجہ دے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے جو کام ان کو کراچی ہاکی اسٹیڈیم کے لیے سونپاہے وہ تمام اسٹاف سے مل کر اہدف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ اس موقع پر پی ایچ ایف کراچی کیارڈینٹر حیدر حسین بھی موجود تھے جنہوں نے باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔۔ دوسری طرف لاہور میں جاری سینئر کھلاڑیوں کا کیمپ پی ایچ ایف نے معطل کردیا ہے۔ کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ڈی جی ا سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے ا سپورٹس سرگرمیوں کی معطلی کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل ہاکی ا سٹیڈیم لاہور میں سینئر ہاکی کھلاڑیوں کا کیمپ معطل کردیا گیا۔ قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید نے تمام کھلاڑیوں کو انفرادی طور پر فزیکل فٹنس کی ایکسرسائز جاری رکھنے کی ہدایات دیں ہیں۔