کوئٹہ سے بلوچ لبریشن آرمی کے 2 دہشت گرد گرفتار

279

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز پر حملے کے لیے آنے والے بلوچ لبریشن آرمی کے 2 دہشت گردوں سید اویس شاہ اور جہانزیب بلوچ کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد اور بم بنانے کا سامان بھی برآمد۔ گرفتار دہشتگردوں نے اعتراف کیا کہ بی ایل اے رہنماؤں نے انہیں دہشتگردی کا ٹاسک دیا تھا، ملزمان نے کوئٹہ میں موجود بی ایل اے کے دیگر کارندوں کے بارے میں بھی معلومات دیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔