گلبدین حکمت یار آج سراج الحق سے ملاقات کرینگے

274

لاہور (نمائندہ جسارت)سابق وزیراعظم افغانستان اور حزب اسلامی کے سربراہ انجینئر گلبدین حکمت یار آج جماعت اسلامی پاکستان کے مرکز منصورہ کا دورہ کریں گے۔سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق انجینئر حکمت یار کے اعزاز میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی جانب سے استقبالیے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ افغان رہنما منصورہ میں جماعت اسلامی کی قیادت سے خطے کی صورتحال اور بالخصوص افغانستان کے حالات پر تبادلہ خیال کریں گے۔حزب اسلامی کے رہنما اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے سے صبح ساڑھے 10 بجے خطاب بھی کریں گے۔