اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کی جانب سے طنز پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
طلال چوہدری نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں یوسف رضا گیلانی کے ہارنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے طنز کرت ہوئے کہا تھا کہ ‘بلاول بھٹو صاحب! “نیوٹرل” کا مزہ آیا‘۔
بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کے دوران طلال چودھری کے طنز کا جاب دیتے ہوئے کہا کہ ’طلال صاحب یہ کوئی تنظیم سازی نہیں بلکہ یہ جمہوری جدوجہد ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری کی طرح میں 2018 سے جدوجہد نہیں کررہا، میں تین نسلوں سے جمہوری جدوجہد کررہا ہوں۔
خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ کیلئے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کو 48 اور یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے جس کے بعد صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔
7 ووٹرز نے یوسف رضا گیلانی کے نام کے اوپر مہر لگائی جس کی وجہ سے یہ ووٹ مسترد ہوئے۔ ایک ووٹ اس لیے مسترد ہوا کیوں کہ دونوں امیدواروں کے آگے مہر لگائی گئی تھی۔