اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم چیئرمین سینیٹ کے نتائج کوچیلنج کریں گے، امید ہے ہائی کورٹ سے انصاف ملے گا، مسترد ووٹ منظور کیے جائیں تو یوسف گیلانی کی جیت ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ 7 ووٹ ناجائزطریقے سےمسترد کیےگئے،چیئرمین سینیٹ کاالیکشن عوام کی آنکھوں کےسامنےچوری کیاگیا،7ووٹ قانون کےمطابق اوردرست کاسٹ ہوئے۔
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے قومی اسمبلی اورسینیٹ میں حکومت کوشکست دی، سینیٹ الیکشن میں خفیہ کیمرے لگائے گئے، پریذائیڈنگ افسر حکومت کے اتحادی ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں پُراعتمادہیں کہ ہم نیوٹرلیٹی حاصل کرکےرہیں گے،جمہوری اقدارکا مذاق نہ بنے اس لیےہم عدالت جارہےہیں،ہم انصاف،جمہوریت اورپارلیمانی اقدار کیلئےجدوجہد کریں گے، موجودہ صورتحال میں جمہوریت پسندبہت مایوس ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ طلال صاحب یہ کوئی تنظیم سازی نہیں یہ جمہوری جدوجہدہے، طلال چودھری کی طرح میں 2018 سےجدوجہدنہیں کررہے۔