چیئرمین سینیٹ انتخابات: پی ڈی ایم کٹھ پتلی سرکار کا مقابلہ کرے گی، بلاول

361

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلال بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کل سینیٹ میں کٹھ پتلی سرکار کا مقابلہ کرے گی، الیکشن سے قبل ہی یہ طے ہوچکا ہے کہ کسی صورت میں سینیٹ کا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین پی ٹی آئی سے نہیں ہوگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ملک کا مفاد اسی میں ہے کہ سیاست دانوں کو ان کا مثبت کردار ادا کرنے دیا جائے، اگر سینیٹ میں پی ڈی ایم پینل منتخب ہوا تو یوسف رضا گیلانی اور عبدالغفور حیدری مخالف سیاسی جماعتوں کے سینیٹرز کا بھی خیال رکھیں گے۔

بلاول بھٹو  کا کہنا تھا کہ یوسف گیلانی کی جیت کو حکومت کی جانب سے چیلنج کرنا ظاہر کرتا ہے کہ حکومت انتخاب سے قبل ہی اپنی ہار مان چکی ہے، جیت صرف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ  کی ہوگی۔