لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں تعاون کی درخواست کردی۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ بلاول بھٹو نے سراج الحق سے چیئرمین سینیٹ انتخاب میں تعاون کی درخواست کی ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہناتھا کہ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے جبکہ رضا ربانی نے بھی سراج الحق سے رابطہ کیا اور ووٹ کی درخواست کی ہے۔
ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اس سے قبل امیدوار ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری نے سراج الحق سے ملاقات کی اور انتخاب میں ووٹ کی درخواست کی۔
خیال رہے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا الیکشن کل (12 مارچ) ہوگا ، حکومتی اتحاد کے صادق سنجرانی اور اپوزیشن اتحاد کے یوسف رضا گیلانی کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔